ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے کہا ،ہمارے دل میں چوٹ پہنچی ہے، منموہن سنگھ نے کہا، دہشت گردی سے سمجھوتہ نہیں

راہل گاندھی نے کہا ،ہمارے دل میں چوٹ پہنچی ہے، منموہن سنگھ نے کہا، دہشت گردی سے سمجھوتہ نہیں

Fri, 15 Feb 2019 23:54:23    S.O. News Service

نئی دہلی،15 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ میں سی آر پی ایف پر ہوئے دہشت گردانہ حملے پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کے خاندانوں اور بچوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہاکہ ہمارے دل میں چوٹ پہنچی ہے۔ہماری پوری طاقت آپکے ساتھ ہے۔اس ملک کو کوئی بھی طاقت توڑ نہیں سکتی ہے۔ہندوستان کی روح پر حملہ ہوا ہے۔ ان کومعلوم ہونا چاہئے کہ یہ ملک ان چیزوں کو بھولتا نہیں ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ یہ وقت دکھ کا ہے اور اس گھڑی میں مکمل طور پر حکومت ہند کے ساتھ ہیں اور اس کے علاوہ وہ کسی اور معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

وہیں پریس کانفرنس میں موجود سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ملک نے 41 جوانوں کو کھویا ہے۔ہم ان جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔دہشت گرد اسے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کی شام 3 بجے کے قریب سی آر پی ایف کے قافلے پر خود کش حملے میں 41 سے زیادہ جوان شہید ہو گئے ہیں۔واقعہ کے وقت 2500 جوانوں کا ایک قافلہ جا رہا تھا تبھی دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرائی اور جوردار دھماکہ ہوا۔اس واقعہ کے بعد پورے ملک میں ناراضگی ہے۔


Share: